چلمن جو ایک رخ پہ تھی پھینکی اتار کر
چلمن جو ایک رخ پہ تھی پھینکی اتار کر
ہم نے انا کی گٹھری بھی رکھ دی اتار کر
اس پار جا کے کیوں نہ کوئی لوٹتا کبھی
دیکھیں گے ہم بھی دریا میں کشتی اتار کر
پنجرہ کھلا تو روح کو بے حد سکوں ملا
ساری تھکان جسم نے رکھ دی اتار کر
جس کا ٹکٹ جہاں کا ہے اس کو اسی جگہ
یہ زندگی کی ریل ہے چلتی اتار کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.