چنگاریوں کا رقص تھا بجھتے الاؤ میں
چنگاریوں کا رقص تھا بجھتے الاؤ میں
کل رات ایک قتل ہوا تھا پڑاؤ میں
کیا اس کے جی میں آئی تھی وہ شخص کون تھا
اک چیخ کھو گئی تھی ندی کے بہاؤ میں
دنیا نے اس کی بات نہ مانی یہ اور بات
سنجیدگی ضرور تھی اس کے سجھاؤ میں
ہیں زیر آب گوہر نایاب بے شمار
کیا کیا سمیٹ لائیں گے چھوٹی سی ناؤ میں
یہ کون اپنے رخ کا سویرا لیے ہوئے
چپکے سے آ گیا مرے سونے پڑاؤ میں
اس جیسا کوئی دوسرا ملتا نہیں سحرؔ
مشہور تھا وہ شخص بہت رکھ رکھاؤ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.