چوری چوری آنکھ لڑتے میں دکھا دوں تو سہی
چوری چوری آنکھ لڑتے میں دکھا دوں تو سہی
کھانس کر کھنکھار کر اس کو جتا دوں تو سہی
مل تو دیکھے غیر سے کس طرح ملتا ہے وہ شوخ
وہ جو نقشہ اس نے باندھا ہے مٹا دوں تو سہی
جل بجھے سینہ میں دل لیکن نہ نکلے منہ سے آہ
در مقفل کر کے میں گھر کو جلا دوں تو سہی
عشق کہتا ہے کہ سر رشتہ دل کا میرے ہاتھ
جوں پتنگ اک دن کٹا کر میں لٹا دوں تو سہی
ساتھ لے کر یار غیروں کو ادھر آتا تو ہے
اے نثارؔ اس سے یہ رستا میں چھڑا دوں تو سہی
- کتاب : intekhaab-e-sukhan(avval) (Pg. 88)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.