چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہوں میں
چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہوں میں
عادتاً مسکرا رہا ہوں میں
اس کے اوپر تو کچھ اثر ہی نہیں
اپنا دل کیوں جلا رہا ہوں میں
آج تنہائی میں جو بیٹھے ہو
کیا تمہیں یاد آ رہا ہوں میں
کون آئے گا مجھ سے ملنے کو
اپنا گھر کیوں سجا رہا ہوں میں
آج جی بھر کے دیکھ لو مجھ کو
اب بہت دور جا رہا ہوں میں
کیا تمہیں اب بھی کچھ شکایت ہے
اب تو سب کچھ کما رہا ہوں میں
ہاتھ میں ڈگریاں سجائے ہوئے
ٹھوکریں کتنی کھا رہا ہوں میں
اب مجھے پیٹ ان سے بھرنا ہے
یہ جو خنجر بنا رہا ہوں میں
کل کوئی اس کو بھی نہ چھوڑے گا
یہ جو پودا لگا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.