چوٹ پر چوٹ لگتی جاتی ہے
چوٹ پر چوٹ لگتی جاتی ہے
یاد ماضی مجھے ستاتی ہے
زندگی تو غموں کا دفتر ہے
خواب میں بھی خوشی نہ آتی ہے
دوریاں کاش یہ سمٹ جاتیں
اب جدائی سہی نہ جاتی ہے
ہوں وہ راضی تو باغ باغ ہے دل
وہ جو روٹھیں تو جان جاتی ہے
جب سے ان سے الجھ گئیں آنکھیں
چیز کوئی مجھے نہ بھاتی ہے
عمر میری بھی ان کو لگ جائے
لب پہ ناصرؔ دعا یہ آتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.