چبھ گیا دل میں خار کی صورت
چبھ گیا دل میں خار کی صورت
وہ جو رہتا تھا یار کی صورت
الجھنیں درد آبلہ پائی
زندگی کوہسار کی صورت
کون آئے گا اس خرابے میں
رنگ خوشبو بہار کی صورت
لاکھ چاہا مگر نہیں نکلی
قید غم سے فرار کی صورت
وقت ہے وہ ہر ایک سینے پر
خوف بیٹھا ہے مار کی صورت
اب ٹھہرتا کہاں ہے محور پر
آدمی ہے غبار کی صورت
ہوش مندوں کے شہر میں بھٹکے
ہم شرافتؔ گنوار کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.