Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چنا تھا ان کی محبت نے آزما کے مجھے

مخمور دہلوی

چنا تھا ان کی محبت نے آزما کے مجھے

مخمور دہلوی

MORE BYمخمور دہلوی

    چنا تھا ان کی محبت نے آزما کے مجھے

    سپرد خاک کیا آدمی بنا کے مجھے

    میں اپنے دل میں خود اپنی وفا پہ نادم ہوں

    انہیں خوشی نہ ہوئی خاک میں ملا کے مجھے

    لگی میں اور لگاتی ہے خاک پروانہ

    مآل‌ سوز محبت دکھا دکھا کے مجھے

    یہ میرے درد تمنا کی آزمائش ہے

    قفس میں چھوڑ دیا گلستاں سے لا کے مجھے

    وہ بزم اور مرے بعد جگمگا اٹھی

    بہت چراغ جلائے گئے بجھا کے مجھے

    نیاز مند ہوں طوف حرم بھی کر لوں گا

    جو وقت مل گیا سجدوں سے نقش پا کے مجھے

    بڑا کرم ہو جو ایسے میں یاد آ جاؤ

    ستا رہے ہیں بہت نقش ماسوا کے مجھے

    یہ ایک دن کا نہیں عمر بھر کا رونا ہے

    خدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے

    فروغ دیں گے کبھی شمع انجمن کی طرح

    ابھی تو دیکھ رہے ہیں جلا جلا کے مجھے

    مدام رہتا ہے مخمورؔ کیف کا عالم

    کرم کیا مرے ساقی نے مے پلا کے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے