Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چپ چاپ سہہ گئے وہ ستم بولتے نہیں

سید خادم رسول عینی

چپ چاپ سہہ گئے وہ ستم بولتے نہیں

سید خادم رسول عینی

MORE BYسید خادم رسول عینی

    چپ چاپ سہہ گئے وہ ستم بولتے نہیں

    آنکھیں اگرچہ ہو گئیں نم بولتے نہیں

    سیدھا نشاں لگاتے ہیں دشمن کے سینے پر

    کہتا ہے کون ان کے قلم بولتے نہیں

    سرگوشیاں گہر یہی کرتے ہیں سیپ میں

    مجبوریوں کے سائے میں ہم بولتے نہیں

    حالات آشکارا ہوں کیسے زمانے میں

    اشکوں کو پی گئے ہیں الم بولتے نہیں

    اک ساتھ آسماں پہ یہ طوفاں مچائیں گے

    مظلومیت کی آہوں کے بم بولتے نہیں

    اپنا مزاج ہے یہی شاعر جو ٹھہرے ہم

    احساس کر رہے ہیں رقم بولتے نہیں

    خاموشیوں کے ساتھ وہ منزل کو پا گئے

    جب جاتے ہیں وہ سمت عدم بولتے نہیں

    ان کے تصوفات کی دنیا میں دھوم ہے

    ظاہر میں گرچہ ابن ادھم بولتے نہیں

    ہے مصلحت خدا کی کہ ظاہر یہ ہو گئے

    خود سے تصرفات کرم بولتے نہیں

    پتھر پہ چھوڑ جاتے ہیں عینیؔ وہ نقش پاک

    کہنا غلط ہے ان کے قدم بولتے نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے