چپ چاپ تو مستی میں یہاں اپنی اڑے جا
چپ چاپ تو مستی میں یہاں اپنی اڑے جا
ہر بات پہ خوش رہ کے تو ہر دم ہی ہنسے جا
جینے ہی کہاں دیتے ہیں یہ لوگ کسی کو
تو موت سمجھ زیست کو اور ہنس کے جئے جا
دیکھے ہیں کئی گرتے ہوئے بام فلک سے
دنیا ہے ستم گر یہاں تو گر کے اٹھے جا
باطل کا یہاں ساتھ نہیں دینا تو اے دل
حق بات کے ہر نقطے پہ ہمت سے لڑے جا
مفلس کے لیے جینا ہے ہر دور میں مشکل
یہ مفلسی کا زہر بھی ہنس ہنس کے پئے جا
آرام نہیں پائے گا ہے دوڑ حیاتی
ہے قبر میں آرام یہی بات سنے جا
کوکیؔ نے تو کی بات ہمیشہ ہی پتے کی
یہ بات اگر سچ ہے تو پھر بات سنے جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.