چیونٹی سے سیکھ لیں گے ہنر اس کے بعد کیا
چیونٹی سے سیکھ لیں گے ہنر اس کے بعد کیا
جاتا رہے گا ہاتھی کا ڈر اس کے بعد کیا
لڑتا رہوں گا موت سے میں تیرے واسطے
جینا ترے لیے ہے مگر اس کے بعد کیا
آئے تھے میرے در پہ دعا مانگتے ہوئے
پھلنے لگے ہیں صاحب زر اس کے بعد کیا
دن رات ٹوکنے کا کوئی فائدہ نہیں
کچھ دن رہے گا تم پہ اثر اس کے بعد کیا
دشواریوں میں ڈھونڈ لی ہے زیست کی کلید
جاتا رہے گا موت کا ڈر اس کے بعد کیا
ملتے نہیں ہیں غم یوںہی خیرات میں کبھی
مل جائے مفت میں جو اگر اس کے بعد کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.