داد لینے کے لیے اب یہ ہنر بھی چاہیے
داد لینے کے لیے اب یہ ہنر بھی چاہیے
شاعری کو آج کل پرفارمر بھی چاہیے
لان میں ہلکی چہل قدمی سے کیا تسکین ہو
پاؤں کی جولانیوں کو اک سفر بھی چاہیے
سچی خبروں پر کہاں اخبار چلتا ہے میاں
تذکروں کے واسطے جھوٹی خبر بھی چاہیے
ہم بھی سبزہ ہی اگا لیں گے در و دیوار پر
ہاں مگر اس کے لیے غالب سا گھر بھی چاہیے
صرف ابرو کی کٹاری سے کوئی مرتا نہیں
قتل کرنے کے لیے تیر نظر بھی چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.