دائم اس زلف کی خواہش میں نہیں رہنا ہے
دائم اس زلف کی خواہش میں نہیں رہنا ہے
عمر بھر ایک ہی بندش میں نہیں رہنا ہے
اک تو دل رنگ کا شیدائی ہے تس پر اس کو
ایک ہی طرح کی پوشش میں نہیں رہنا ہے
کچھ تو ہمدرد ہیں دشمن بھی ہمارے اور پھر
یار لوگوں کو بھی سازش میں نہیں رہنا ہے
تجھ کو اک آن میں چھینیں گے جہاں والوں سے
صرف پا لینے کی کوشش میں نہیں رہنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.