دامن تار تار کے دن ہیں
دامن تار تار کے دن ہیں
پھر چمن میں بہار کے دن ہیں
دل خوں گشتہ ہے یہاں جب تک
لالۂ داغدار کے دن ہیں
چاک ہوتا ہے دامن ہستی
گلستاں میں بہار کے دن ہیں
ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
بے پیے ہی خمار کے دن ہیں
حاصل عشق ہے فریب امید
دن تو بس انتظار کے دن ہیں
ہو رہے ہیں ستم بقدر وفا
کیفیؔ دل فگار کے دن ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.