داستان غم سناؤں کس طرح
داستان غم سناؤں کس طرح
زخم دل ان کو دکھاؤں کس طرح
میرے رونے پر لگی ہیں بندشیں
آنکھ سے آنسو بہاؤں کس طرح
وہ وفا کے نام سے انجان ہے
دوستی اس سے نبھاؤں کس طرح
پیار سے جب اٹھ گیا ہے اعتماد
جان کی بازی لگاؤں کس طرح
کاغذی پھولوں کا گلدستہ لیے
یار کی محفل میں جاؤں کس طرح
پیار کا تحفہ دیا جس نے مجھے
ایسے محسن کو بھلاؤں کس طرح
آشناؔ تھا جو مرے ہر راز سے
ایسے ہمدم کو بھلاؤں کس طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.