Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

داستاں کہہ کے پریشاں دل ناکام نہ ہو

شارب لکھنوی

داستاں کہہ کے پریشاں دل ناکام نہ ہو

شارب لکھنوی

MORE BYشارب لکھنوی

    داستاں کہہ کے پریشاں دل ناکام نہ ہو

    اس خموشی میں بھی پنہاں کوئی پیغام نہ ہو

    عشق میں بھی ہے تقاضا مری خودداری کا

    جو مرے دل کو ملی ہے وہ خلش عام نہ ہو

    مانگنے ہی کا طریقہ نہیں آتا ہم کو

    غیر ممکن ہے تری چشم کرم عام نہ ہو

    پھول کے سائے میں کانٹوں کو بھی رہنے دیجے

    صبح کی قدر نہ کی جائے اگر شام نہ ہو

    حد سے جو چیز بھی بڑھتی ہے بدل جاتی ہے

    کس طرح میری وفاؤں کا جنوں نام نہ ہو

    آج کیوں ہاتھ ترے کانپ رہے ہیں ساقی

    دیکھ تو خون غریبوں کا تہہ جام نہ ہو

    کون ایسا ہے جو دنیا کی زباں کو روکے

    میں نے مانا کہ مرے لب پہ ترا نام نہ ہو

    جلوۂ حسن نمایاں ہے ہر اک ذرے سے

    کیا کیا جائے اگر ذوق نظر عام نہ ہو

    کار دنیا میں لگے رہتے ہیں ہم اے شاربؔ

    شاعری اس کے لئے ہے جسے کچھ کام نہ ہو

    مأخذ :
    • کتاب : Firdaus-e-Nazar (Pg. 47)
    • Author : Sultan Haider Khan
    • مطبع : Urdu Acadami U.P

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے