دب گئی کیوں مری آواز کہو تو کہہ دوں
دب گئی کیوں مری آواز کہو تو کہہ دوں
اس بھری بزم میں وہ راز کہو تو کہہ دوں
میرے نغموں کو سر بزم ترسنے والو
بے صدا کیوں ہے مرا ساز کہو تو کہہ دوں
اپنے محسن کا بھی احسان بھلانے والے
کس نے بخشا تمہیں اعزاز کہو تو کہہ دوں
کیسے غیروں کو ملا گوشۂ پنہاں کا سراغ
کون نگراں تھا دغاباز کہو تو کہہ دوں
جب تمہیں اپنی غرض تھی تو ملا دی تم نے
کس کی آواز میں آواز کہو تو کہہ دوں
جسم انکار پہ اقرار کا رہتا ہے لباس
ان کی گفتار کا انداز کہو تو کہہ دوں
مجھ میں کوثرؔ تھی نہاں طاقت پرواز مگر
کس نے کاٹے پر پرواز کہو تو کہہ دوں
- کتاب : Junoon Ki Aagahi (Pg. 52)
- Author : Kausar Siwani
- مطبع : Arshia Publications (2012)
- اشاعت : 2012
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.