دفن سب مٹی میں شوروں کے قبیلے ہو گئے
دفن سب مٹی میں شوروں کے قبیلے ہو گئے
ان کے قصہ دل بہلنے کے وسیلے ہو گئے
مل گیا مٹی میں کتنے بادشاہوں کا غرور
جو محل تھے کچھ دنوں پہلے وہ ٹیلے ہو گئے
بے رخی نے باغباں کی کر دیا گلشن تباہ
پھول تک شاخوں پہ مرجھا کر نکیلے ہو گئے
آپ کی بستی میں جب بہری سماعت ہو گئی
کوئلیں گونگی ہوئیں کوے سریلے ہو گئے
ہو گئی بے رنگ شہزادے کی اس دن زندگی
ایک دوشیزہ کے جس دن ہاتھ پیلے ہو گئے
لوگ سانپوں کو گلے میں ڈال کر محفوظ ہیں
اور ہم چندن سے بھی لپٹے تو نیلے ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.