دہر کو لمحۂ موجود سے ہٹ کر دیکھیں
دہر کو لمحۂ موجود سے ہٹ کر دیکھیں
نئی صبحیں نئی شامیں نئے منظر دیکھیں
گھر کی دیواروں پہ تنہائی نے لکھے ہیں جو غم
میرے غم خوار انہیں بھی کبھی پڑھ کر دیکھیں
آپ ہی آپ یہ سوچیں کوئی آیا ہوگا
اور پھر آپ ہی دروازے پہ جا کر دیکھیں
کچھ عجب رنگ سے کٹتے ہیں شب و روز اپنے
لوگ کیا کچھ نہ کہیں ہم کو جو آ کر دیکھیں
- کتاب : Abyaat (Pg. 37)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.