دہر میں پھرتا ہے جوں باد صبا مستانہ
دہر میں پھرتا ہے جوں باد صبا مستانہ
تیرے دیوانے کا انداز ہر اک رندانہ
شوق کے پھول کھلے حسن کی قندیل جلی
سج گیا آپ کے آتے ہی مرا کاشانہ
چاہتا ہوں کہ یوں ہی محو تماشا ہو کر
جلوۂ حسن کو دیکھا کروں بیباکانہ
جاں نثاران محبت کا پتہ دیتی ہے
شمع پہ بکھری ہوئی خاک دل پروانہ
آج کی رات تو جی بھر کے ہمیں پینے دو
آج کی رات تو گردش میں رہے پیمانہ
ذکر چھڑ جاتا ہے جب انجمؔ وحشی کا کبھی
ہنس کے کہتا ہے کوئی وہ ہے ترا دیوانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.