دم آمدن ہے اس کا دم واپسیں ہے میرا
دم آمدن ہے اس کا دم واپسیں ہے میرا
جو سفر میں کر رہا ہوں وہ سفر نہیں ہے میرا
مرے خانۂ گماں میں جو طلسم جسم کا ہے
یہ کہیں کہیں ہے اس کا یہ کہیں کہیں ہے میرا
کسی اور ہی زمیں پر تو میں سانس لے رہا ہوں
یہ زمیں نہیں ہے میری یہ فلک نہیں ہے میرا
یہ ہوا جو تھم گئی ہے یہ مہک جو اڑ رہی ہے
کوئی ہم نوا ہے میرا کوئی ہم نشیں ہے میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.