دم نیم شب کل فضا سو رہی ہے
خراماں خراماں ہوا سو رہی ہے
شکستہ ستاروں کو نیند آ رہی ہے
حزیں ٹمٹماتی ضیا سو رہی ہے
مکمل خموشی ہے ہر رقص گہ میں
لب چنگ و نے پر نوا سو رہی ہے
زمیں سے فلک تک فلک سے زمیں تک
برنگ تخیل دعا سو رہی ہے
نہ جانے کہاں عشق سستا رہا ہے
کہاں زندگی کی ادا سو رہی ہے
کوئی روپ دل میں مرے سو رہا ہے
کنول میں قمر کی ضیا سو رہی ہے
خدا کے لئے تو بھی اب سو جا اظہرؔ
سوا تیرے خلق خدا سو رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.