دم سادھ کے دیکھوں تجھے جھپکوں نہ پلک بھی
دم سادھ کے دیکھوں تجھے جھپکوں نہ پلک بھی
آنکھوں میں سمو لوں ترے لہجے کی دمک بھی
اے عشق اگر مجھ کو ترا اذن ہو ممکن
آغوش میں لے لوں ترے پیکر کی مہک بھی
اے ذکر مرے فکر کی تقدیر بدل دے
اے نور مرے نطق کے کاسے میں جھلک بھی
اے قطرۂ خوں مصحف رخسار پہ تل بن
اے سطر تپاں کاغذ سادہ پہ دہک بھی
دل عرض ہنر ہے تو بدن ارض ہنر ہے
اے میرے دل سادہ مرے تن میں دھڑک بھی
یہ رنگ مرے نور میں رکھے ہیں اسی نے
گندھوائی تھی جس نے مری مٹی کی مہک بھی
اس شہر کی جانب مرے پاؤں نہیں اٹھتے
اس دل سے وہی دور کرے گا یہ جھجک بھی
کیا میں نے کیا ہے کہ سزا وار ردا ہوں
مجھ کو تو بہت ہے تری کملی کی جھلک بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.