در آئی مرے بھاگوں میں رسوائی وغیرہ
در آئی مرے بھاگوں میں رسوائی وغیرہ
لمحہ نہ ہوئی اپنی پذیرائی وغیرہ
آنکھوں نے ترے بعد نہ دیکھا کوئی منظر
جاتی رہی پیچھے ترے بینائی وغیرہ
روئیں گے مرے بعد مجھے پیڑ پرندے
مت سمجھو ستم میرے علاقائی وغیرہ
چاہت سے بھلا تیری طرف کون ہے آتا
لے آتی ہے سب کو تری رعنائی وغیرہ
دنیا میں اکیلا ہوں مرا کوئی نہیں ہے
سب رنگ و ہوس کے ہیں یہ شیدائی وغیرہ
اس دور میں ہر شخص ہے تنہائی کا مارا
ہوتے تھے کبھی ساتھ یہاں بھائی وغیرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.