ڈر کے وہ بات سے اپنی جو مکر جائے گا
ڈر کے وہ بات سے اپنی جو مکر جائے گا
ایک خنجر مرے سینے میں اتر جائے گا
اک ذرا رات کٹے صبح کا سورج نکلے
دھوپ کے رنگ میں ہر پھول نکھر جائے گا
جسم جل جائے گا ہڈی بھی چٹخ جائے گی
وقت کے ساتھ ہی سب رنگ اتر جائے گا
ان کی آنکھوں میں ابھی تیشۂ سورج بھی نہیں
ابر اٹھے گا تو جسموں پہ بکھر جائے گا
پھرتے دیکھے گا مجھے شہر میں آوارہ اگر
لے کے مایوسی کا احساس وہ گھر جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.