در سے میں اس کے لوٹ کے پیاسا نہ جاؤں گا
در سے میں اس کے لوٹ کے پیاسا نہ جاؤں گا
تنہا تو آ گیا ہوں پہ تنہا نہ جاؤں گا
راتوں کو گنگنائیں گے مجھ کو اداس لوگ
حالانکہ میں کتابوں میں لکھا نہ جاؤں گا
مجھ کو وہاں بھی چاہئیں میرے تمام دوست
جنت بھی جاؤں گا تو اکیلا نہ جاؤں گا
وحشت سے ہے گریز کسے عشق میں مگر
اتنے سے کام کے لیے صحرا نہ جاؤں گا
رہ جاؤں گا سمٹ ہی کے سینے میں کیا ترے
ہونٹوں سے کیا کبھی میں پکارا نہ جاؤں گا
- کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 48)
- Author : کلدیپ کمار
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.