ڈر سے پیچھا چھڑا لیا میں نے
ڈر سے پیچھا چھڑا لیا میں نے
اس کو سب کچھ بتا دیا میں نے
اس کا چہرہ بنانے سے پہلے
پھول سے مشورہ کیا میں نے
آسماں کی نظر سے بچتے ہوئے
اک ستارہ اٹھا لیا میں نے
اس کی آنکھوں میں ایک بات جو تھی
اس کو ہونٹوں پہ رکھ دیا میں نے
جب سے لہجہ بدل گیا اس کا
اپنا رستہ بدل لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.