در شامل ہو اور دیوار ملوث ہو
یعنی یار کی ہار میں یار ملوث ہو
اس چوری سے بچنا مشکل ہوتا ہے
جس چوری میں چوکیدار ملوث ہو
ٹیپو سا سلطان بھی جیت نہیں سکتا
غدر میں جب کوئی غدار ملوث ہو
سوچیے پھر انجام قبیلے والوں کا
جب سازش میں خود سردار ملوث ہو
لشکر کا پھر پسپا ہونا بنتا ہے
پسپائی میں جب سالار ملوث ہو
اس اس جرم کی فائل مخفی رہتی ہے
جس جس میں خفیہ کردار ملوث ہو
عدل کے کاروبار کو کوئی کیا روکے
جب اس میں ساری سرکار ملوث ہو
ظاہر میں قاضی تعزیر لگائے اور
در پردہ شاہی دربار ملوث ہو
دوست ہمارے دوست ہیں پر کیا لازم ہے
قتل میں دشمن ہی ہر بار ملوث ہو
ممکن ہے اس پار کا ہاتھ نہ ہو اس بار
ممکن ہے کوئی اس پار ملوث ہو
واصفؔ خواہش ہے کہ بستی ہو بیدار
اور بیداری میں جبارؔ ملوث ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.