ڈرا رہی تھی مجھے اور ڈر لیا میں نے
ڈرا رہی تھی مجھے اور ڈر لیا میں نے
پھر ایک روز محبت کا سر لیا میں نے
کسی سے مانگی مسلسل رسد اذیت کی
پھر اپنے سائے کو دیوار کر لیا میں نے
پہن رہے تھے کسی غم کا پیرہن کچھ لوگ
اگرچہ مہنگا پڑا مجھ کو پر لیا میں نے
بغیر اداسی مناسب نہیں تھا گھر جانا
یہ انتظام اسے چھو کے کر لیا میں نے
تمام ہو گئی مجھ پر کسی کی حجت دوست
جہاں نہیں تھا بپھرنا بپھر لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.