دراز ہے شب غم سوز و ساز ساتھ رہے
دراز ہے شب غم سوز و ساز ساتھ رہے
مسافرو مئے مینا گداز ساتھ رہے
قدم قدم پہ اندھیروں کا سامنا ہے یہاں
سفر کٹھن ہے دم شعلہ ساز ساتھ رہے
یہ کوہ کیا ہے یہ دشت الم فزا کیا ہے
جو اک تری نگہ دل نواز ساتھ رہے
کوئی رہے نہ رہے ایک آہ اک آنسو
بصد خلوص بصد امتیاز ساتھ رہے
یہ مے کدہ ہے نہیں سیر دیر سیر حرم
نظر عفیف دل پاک باز ساتھ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.