درد بن جاؤں تری آنکھ سے بہہ کر نکلوں
درد بن جاؤں تری آنکھ سے بہہ کر نکلوں
تیرے دامن کو بھگوتا رہوں شب بھر نکلوں
جتنا جی چاہے ستا میں ترا دیوانہ ہوں
اپنا دیوانہ تجھے میں بھی بنا کر نکلوں
تجھ سے ملنے کو ترستا ہوں میں پاگل کی طرح
میں تجھے ڈھونڈنے اس شہر میں گھر گھر نکلوں
بس یہ ارماں لئے آیا تھا تری دنیا میں
درد سینے میں جو اٹھے تو چھپا کر نکلوں
اس کے وعدوں کو فراموش میں کرتا کیسے
دیکھنے کے لیے میں چاند کو چھت پر نکلوں
جب بھی ملتا ہے وہ قاتل ہی سمجھتا ہے مجھے
دل میں محفوظ رہوں گھر سے نہ باہر نکلوں
جس کی چاہت نے پریشان کیا ہے مجھ کو
اس کی گلیوں سے کسی روز تو افسرؔ نکلوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.