درد دل کریں جا کر کس سے ہم بیاں اپنا
درد دل کریں جا کر کس سے ہم بیاں اپنا
جب نظر نہیں آتا کوئی رازداں اپنا
کیا بتاؤں میں کیا ہوں اور کہاں میں رہتا ہوں
بے خودی شعار اپنا لا مکاں مکاں اپنا
درد دل میں اٹھتا ہے اشک بھی ہے آنکھوں میں
کس سے میں کہوں یا رب راز ہے نہاں اپنا
کثرت مصائب کو جھیل شوق سے اے دل
کارگاہ ہستی میں ہے یہ امتحاں اپنا
لذت طرب مجھ کو ہو سکی نہ کچھ حاصل
فصل گل ہی میں گلشن ہو گیا خزاں اپنا
کس کو ہم سنائیں اب اے ولیؔ غزل آخر
جب نظر نہیں آتا کوئی قدرداں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.