درد دل کو دوا کب ملی دوسری
من کو بھاتی نہیں سندری دوسری
نام اس کے مری زندگی ہو گئی
اچھی لگتی نہیں نوکری دوسری
جب لکیروں میں اس کا پتہ نہ ملا
بات کرنے لگا جیوتشی دوسری
سب کو شکشت کرو اعلیٰ کردار سے
اس سے بہتر نہیں بندگی دوسری
روشنی چاند تاروں کو جس سے ملی
اس کی اپما نہیں آج بھی دوسری
نا مکمل شبھمؔ جب کہانی لگی
زخم لکھنے کو لی ڈائری دوسری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.