درد دل کو جو میں اس دل کا ہی حصہ کر لوں
درد دل کو جو میں اس دل کا ہی حصہ کر لوں
درد کا درد مٹے دل کو بھی اچھا کر لوں
جب کہ خود ہی میں مجھے اس کی جھلک ملتی ہے
ہجر میں صبح تلک خود کو ہی سجدہ کر لوں
تیری دنیا میں بہت کام ہیں ہونے یا رب
میں اکیلا ہوں اکیلا ہی میں کیا کیا کر لوں
جوجھ سکتا ہوں زمانے کی کسی مشکل سے
شکتیاں اپنی بڑھا کر جو میں اک جا کر لوں
اپنی غزلوں کو نیا رنگ دیا ہے میں نے
ہجر میں اس کے میں اس رنگ کو چوکھا کر لوں
پاٹھ الفت کا پڑھانا ہے مجھے دنیا کو
تو جو دے ساتھ تو میں کام یہ پورا کر لوں
غم جاناں بھی مرا اور غم دوراں بھی مرا
پھر بھلا کیوں میں کسی غم کا مداوا کر لوں
کون دیتا ہے یہاں ساتھ کسی کا عالمؔ
کس کو ہم راز بنا لوں کسے اپنا کر لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.