درد دل سے ہو کنارہ اب ہے مشکل
درد دل سے ہو کنارہ اب ہے مشکل
بات اس کی ہو گوارہ اب ہے مشکل
سچ ہے اک مدت سے تنہا جی رہے ہیں
بن ترے جینا ہمارا اب ہے مشکل
موت کی ہے بد دعا یہ غم جدائی
ساتھ چل کر ہو گزارا اب ہے مشکل
عشق کو حالات لے آئے یہاں تک
عشق میں کوئی خسارہ اب ہے مشکل
سوچ کی تحریر لیتا تھا کبھی پڑھ
پیار کا سمجھے اشارہ اب ہے مشکل
چشم تر ہوتی محبت میں ہے ساگر
بہتے اشکوں کا فوارہ اب ہے مشکل
چوٹ سینے پہ لگاتے ہو مدثرؔ
عشق تم سے ہو دوبارہ اب ہے مشکل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.