درد دل زخم جگر کا راز داں کوئی نہیں
درد دل زخم جگر کا راز داں کوئی نہیں
واقف اسرار غم آزار جاں کوئی نہیں
پاس جس کے کچھ نہیں مال و متاع بے بہا
اس کو کیا غم کہ محافظ پاسباں کوئی نہیں
کیا سلوک ہم سایے کا بتلائے اک خانہ بدوش
بے در و دیوار سا جس کا مکاں کوئی نہیں
داد کے لائق امیر شہر ہی کی ذات ہے
کیونکہ اب فٹ پاتھ پر بھی بے اماں کوئی نہیں
خانۂ دل تک مرے کوئی گیا تو ہے ضرور
نقش پا کا چھوڑا ہے لیکن نشاں کوئی نہیں
روز کچھ ایسے گزرتے اس جہاں سے ہیں ضرور
ہائے جس کا رونے والا نوحہ خواں کوئی نہیں
آبرو اللہ نے خوشترؔ جبیں کی رکھی ہے
جس کا اس در کے سوا ہے آستاں کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.