درد تنہائی الگ ہے شادمانی ہے الگ
درد تنہائی الگ ہے شادمانی ہے الگ
میرا قصہ اور ہے ان کی کہانی ہے الگ
ایک ہے موسم خزاں کا ایک ہے فصل بہار
دور پیری ہے الگ عہد جوانی ہے الگ
جام صہبا میں کہاں ایسا مزہ ہے ساقیا
تیری آنکھوں کی شراب ارغوانی ہے الگ
حشر میں پیش خدا کھلتے ہیں سب عیب و ہنر
دودھ کا دودھ اور ہے پانی کا پانی ہے الگ
وہ ہے میدان جزا یہ آزمائش کی جگہ
دار عقبیٰ اور ہے دنیائے فانی ہے الگ
حکم کا سکہ چلانا ملک میں ہے اور بات
ملک والوں کے دلوں پر حکمرانی ہے الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.