درد حد سے گزر نہ جائے کہیں
درد حد سے گزر نہ جائے کہیں
آ کہ بیمار مر نہ جائے کہیں
ہوش کر ہوش کر مریض الم
زخم دل کا یہ بھر نہ جائے کہیں
ایک ہی در سے مل گیا سب کچھ
مانگنے در بدر نہ جائے کہیں
آپ کو دیکھنے کے بعد نظر
اب ادھر اور ادھر نہ جائے کہیں
تیرہ بختی پہ مت ہنسو میری
پھر مقدر سنور نہ جائے کہیں
اپنے گیسو سنوار موج نسیمؔ
زلف کھل کر بکھر نہ جائے کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.