درد ہے درد سے جدا ہے دل
درد ہے درد سے جدا ہے دل
ایک پتھر سا بن گیا ہے دل
ایک تکلیف بارہا سہ کر
تیرے بارے میں سوچتا ہے دل
آخرش آپ نے بھی ٹھکرایا
میں نے سوچا تھا آپ کا ہے دل
گھر تلک آتا ہے غبار غم
جب بھی ساحل سے لوٹتا ہے دل
ٹوٹتا جا رہا ہر اک پتھر
اتنی شدت سے رو رہا ہے دل
ویسے صحرا میں اور کچھ بھی نہیں
ان پرندوں سے لگ گیا ہے دل
ظلم قسمت کے یاد آتے ہیں
جسم جب بھی یہ دیکھتا ہے دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.