درد جو دل میں ہے چھپانا ہے
درد جو دل میں ہے چھپانا ہے
چشم پر نم کو آزمانا ہے
حسرتیں ہیں دھواں دھواں ہر سو
خواہشوں کو مگر بچانا ہے
اپنی پلکوں کو باندھ کر رکھئے
قیمتی سا یہاں خزانہ ہے
آنکھوں آنکھوں میں ہو گئیں باتیں
اور چپ چاپ یہ زمانہ ہے
دنیا والوں سے ہم نہیں ڈرتے
اپنی ٹھوکر پہ یہ زمانہ ہے
راستے کب بدل لیں وہ اپنے
حسن والوں کا کیا ٹھکانہ ہے
سیفؔ تنہائیوں سے ڈرتا ہوں
بے وفاؤں کا یہ زمانہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.