درد کی دوا مجھ میں
درد لا دوا مجھ میں
خواب اور ابابیلیں
خوف اور خطا مجھ میں
حسن اور حسینائیں
جرم اور سزا مجھ میں
درد اور ہوا موجود
زخم اور خلا مجھ میں
بیکسی و تنہائی
صبر اور رضا مجھ میں
دشت اور ویرانی
جیسے کربلا مجھ میں
ریت ریت دریا اور
موج نقش پا مجھ میں
میں ہی میرا مقتل ہوں
میرا سر کٹا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.