درد میں لب پر آہ نہ لانا سب کے بس کی بات نہیں
درد میں لب پر آہ نہ لانا سب کے بس کی بات نہیں
ہنستے ہنستے اشک چھپانا سب کے بس کی بات نہیں
ہم نے اک ظالم کو اپنا دل دے کر یہ جانا ہے
پتھر سے شیشہ ٹکرانا سب کے بس کی بات نہیں
شام الم پلکوں پر اپنی روشن ہیں اشکوں کے دیے
یوں چاہت کا جشن منانا سب کے بس کی بات نہیں
دنیا کی پرواہ نہ کر کے ہم نے پیار کیا ان سے
دوش ہوا پہ دیپ جلانا سب کے بس کی بات نہیں
گلشن سے گل چن کے سجانا اپنے گھر کو آساں ہے
صحرا صحرا پھول کھلانا سب کے بس کی بات نہیں
ہائے وہ لب خاموش کسی کے اف وہ کسی کی نیچی نظر
کچھ بھی نہ کہہ کر سب کہہ جانا سب کے بس کی بات نہیں
جو بھی کہا وہ کر کے دکھایا ہم نے محبت میں اے مینکؔ
کہنا اور پھر کر کے دکھانا سب کے بس کی بات نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.