درد ملے چہرہ کھل جائے
درد ملے چہرہ کھل جائے
دل ٹوٹے آواز نہ آئے
وہ لگتا ہے سورج جیسا
اس سے نظریں کون ملائے
ایسے دوست کو کیا کہئے جو
دل میں رہے اور دل کو جلائے
دیر تلک دل سنبھل نہ پایا
ان سے مل کر ہم گھبرائے
لب سی لے اور آنسو پی جا
گو جینا دوبھر ہو جائے
غم دل میں اس طرح چھپا لے
چہرہ کوئی پڑھنے نہ پائے
اس سے وجاہتؔ اب کیا ملنا
جس سے مل کر دل پچھتائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.