درد و غم اور مفلسی اچھی نہیں
درد و غم اور مفلسی اچھی نہیں
وقت کی یہ دل لگی اچھی نہیں
پھول بن کر وہ چمن مہکائے گی
شاخ سے ٹوٹی کلی اچھی نہیں
قیمتی سانسوں کو مقصد دیجیے
بے سبب سی زندگی اچھی نہیں
آنکھ سے آنسو چھلک جاتے یہاں
حد سے زیادہ بھی ہنسی اچھی نہیں
دھڑکنیں بڑھتی ہیں ان کو دیکھ کر
دل سے دل کی مخبری اچھی نہیں
آدمی بن کر رہو دو چار دن
سو برس کی زندگی اچھی نہیں
لوگ کہتے آدمی تو ٹھیک ہے
پر دھرمؔ کی شاعری اچھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.