درد و غم کا جہان باقی ہے
درد و غم کا جہان باقی ہے
عشق کی داستان باقی ہے
آہٹیں سن رہا ہوں یادوں کی
کچھ نہ کچھ درمیان باقی ہے
ہم سراپا یقین کب ٹھہرے
دل میں اب بھی گمان باقی ہے
جا چکا ہے مکین دنیا سے
اب تو خالی مکان باقی ہے
جس میں رہتے ہوں سب محبت سے
اب کہاں وہ جہان باقی ہے
تم نہتھا نہیں سمجھنا مجھے
اب بھی ٹوٹی کمان باقی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.