درد و غم سے وہ بشر آزاد ہے
درد و غم سے وہ بشر آزاد ہے
قلب میں جس کے خدا کی یاد ہے
حکمران وقت سب خاموش ہیں
بے اثر مظلوم کی فریاد ہے
حق پرستو رب کی نصرت آئے گی
جبر باطل کی بھی اک میعاد ہے
آگ نفرت کی بجھے بھی کس طرح
تلخیوں کا اک جہاں آباد ہے
دل ہے چھلنی اس کا سنگ بغض سے
جس کے ہونٹوں پر مبارک باد ہے
دیکھیے موجد کی آنکھوں سے ذرا
خوب صورت کس قدر ایجاد ہے
غالب آئے غم کا لشکر کس طرح
دل میں یاد یار جب آباد ہے
عینیؔ رکھنا رب پہ ہر دم اعتماد
ورنہ تیری زندگی ناشاد ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.