درد و غم یا کسی خوشی کی طرف
درد و غم یا کسی خوشی کی طرف
ایک ہو جاؤں میں کسی کی طرف
گم نہ ہو جاؤں ان اندھیروں میں
مجھ کو لے جاؤ روشنی کی طرف
ایک صورت کو دیکھنے کے بعد
میں نے دیکھا نہیں کسی کی طرف
پیاس دریاؤں کی ہے میری مگر
ایک قطرہ ہے تشنگی کی طرف
وہ تو محلوں میں رہنے والے ہیں
وہ نہ دیکھیں گے جھونپڑی کی طرف
مجھ کو رنجور ہی نظر آئی
جب بھی دیکھا ہے زندگی کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.