درد سے چور ہوا جاتا ہے
درد سے چور ہوا جاتا ہے
زخم ناسور ہوا جاتا ہے
لوٹ کر چین و سکوں چل دینا
ان کا دستور ہوا جاتا ہے
جس طرح تھا وہ مرے دل کے قریب
اتنا ہی دور ہوا جاتا ہے
رات گہوارۂ ظلمت تھی مگر
دن بھی بے نور ہوا جاتا ہے
میں تو موسیٰ بھی نہیں لیکن وہ
جلوۂ طور ہوا جاتا ہے
خود نمائی کی ہوس میں انساں
کتنا مجبور ہوا جاتا ہے
پہلے بد نام زمانہ تھا مجیدؔ
اب تو مشہور ہوا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.