درد سینے میں لے کے چلتا ہوں
درد سینے میں لے کے چلتا ہوں
غم کے سائے میں روز پلتا ہوں
میری دنیا بدل سی جاتی ہے
آئنے سے میں جب نکلتا ہوں
میری سانسوں سے اٹھ رہا ہے دھواں
بجھ رہا ہوں مگر میں جلتا ہوں
لوگ کہتے ہیں گر رہا ہوں مگر
سچ تو یہ ہے کہ میں سنبھلتا ہوں
سر اٹھاتی ہے زندگی ہر پل
ہر گھڑی سوئے مرگ چلتا ہوں
میں اگر سنگ ہوں تو پھر یارو
کوئی بتلائے کیوں پگھلتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.