دریا ہے پورے جوش میں ہم بھی ہیں تاؤ میں
دریا ہے پورے جوش میں ہم بھی ہیں تاؤ میں
آتا ہے کون دیکھیے کس کے بہاؤ میں
وے شخص بھی ضرور یہیں آس پاس ہے
اتنی تپش کہاں تھی وگرنہ الاؤ میں
وہ موج اضطراب بھی کچھ کر نہیں سکی
میں لے کے آ گیا ہوں سمندر بھی ناؤ میں
کس کو ہے چھوڑنا مجھے رکھنا ہے کس کو ساتھ
یہ فیصلہ کروں گا میں اگلے پڑاؤ میں
شرجیلؔ ہم کو فرق زیادہ نہیں لگا
دنیا کی چوٹ اور محبت کے گھاؤ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.