دریا سے فقط اس لئے رشتہ ہے ہمارا
دریا سے فقط اس لئے رشتہ ہے ہمارا
اک شخص ابھی ناؤ میں بیٹھا ہے ہمارا
دنیا نے ہمیں اپنی طرف کھینچ لیا ہے
اے عشق تجھے آخری سجدہ ہے ہمارا
بیٹھے ہیں بہت لوگ مگر کس کو بتائیں
اس پیڑ سے کچھ اور ہی رشتہ ہے ہمارا
تم ہم کو جواں دیکھ کے حیران ہوئی ہو
پہچان تو لیتیں کہ وہ بیٹا ہے ہمارا
تم جس کو گھنا پیڑ سمجھ بیٹھے ہو نادرؔ
کچھ غور تو کر لیتے وہ سایا ہے ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.